ائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسجد میں ہونے والوں میں2 دھماکوں میں 28افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔دہشت گردوں نے نماز فجر کے دوران میدوگری کے علاقے جیداری پولو میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے
بتایا کہ بظاہر ایک خود کش حملہ آورکا ذکر کیا جا رہا ہے لیکن لوگوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ یہ علاقہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ نائجیریا کی پولیس نے اسی ہفتے خبردار کیا تھا کہ بوکو حرام نے آئی پیڈز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز میں بم نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔